پاکستان
خواتین و بچوں کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، حنا پرویز بٹ
ملتان میں آٹھ سالہ بچی کے قتل کا ملزم اڑتالیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا، مقتولہ کی لاش ہمسایہ خاتون کے گھر سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی، ملزمان اڑتالیس گھنٹوں میں گرفتار کر لیے گئے۔
مرکزی ملزم توقیر اور خاتون ساتھی نے جرم کا اعتراف کیا، حنا پروز بٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ خاندان کو مکمل قانونی و نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خواتین و بچوں کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، ملائکہ کو انصاف دلانا ہر بچی کے تحفظ کی جنگ ہے۔




