تازہ ترین

درفشاں سلیم کا ادکار بلال عباس سے نکاح، اداکارہ کا بیان وائرل

معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی اداکار بلال عباس کےساتھ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پرخاموشی توڑدی۔ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کا اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے۔

بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ اسکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے۔

میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا، جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں کو پسند آگئی۔

میزبان کی جانب سے بلال عباس کے ساتھ شادی کے سوال پردر فشاں سلیم نے کہا کہ میں نے ایسی افواہوں کو نظر انداز کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کیا کیونکہ یہ صرف افواہیں تھیں۔

جبکہ شادی بیاہ بہت نجی معاملات ہیں لیکن یہ بھی لوگ تصاویر شیئر کرکے اس وقت بتاتے ہیں جب ایسا کچھ ہوتا ہے، کوئی کیوں اسے لمبے عرصے تک خفیہ رکھے گا؟

درفشاں سلیم نے مزید کہا کہ میرے والد نے سکھایا ہے کہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کے معاملات نجی ہی رکھو تو میں اسی پر عمل کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں کچھ بھی خفیہ رکھتی ہوں۔

خفیہ اور پرائیوٹ رکھنے میں فرق ہوتا ہے، میں اس فرق کو سمجھتے ہوئے اپنے معاملات لے کر چلتی ہوں کیونکہ جس کیریئر یا شعبے میں میں ہوں اس میں میرے معاملات میرے ہیں۔

اس وقت تک جب تک میں انہیں نجی یا ذاتی رکھنا چاہوں۔

واضح رہے کہ سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’’عشق مرشد‘‘ میں اداکارہ در فشاں سلیم اور اداکار عباس بلال خان کی آن اسکرین جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا جس کے بعد ان دونوں کے نکاح کی خبریں سوشل میڈیاپرگردش کرنے لگی تھیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button