انٹرٹینمنٹ

ساحر لودھی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہنگامہ، مہوش حیات کا سخت ردعمل سامنے آگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک دلچسپ مگر سنجیدہ بحث نے جنم لیا ہے جس کا مرکز ہیں میزبان اور اداکار ساحر لودھی کی نقل اتارنے والی وائرل ویڈیوز۔

ان ویڈیوز میں ساحر کی وہ جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو ان کے انسٹاگرام پیج سے لی گئی ہیں، جہاں وہ بھارتی پاپارازی طرز کے انداز میں چلتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جیسے انہیں پتہ ہی نہ ہو کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔یہ مزاحیہ سیریز سب سے پہلے اداکار یاسر نواز نے شروع کی۔

اور پھر فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور دیگر فنکاروں نے بھی اس کا حصہ بن کر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

صارفین نے ان ویڈیوز کو کافی پسند کیا اور مزاحیہ میمز، کمنٹس کی بھرمار کر دی۔لیکن جیسے ہی یہ ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

معروف اداکارہ مہوش حیات نے اس مزاح کو ایک سنجیدہ رخ دیا اور کہا:”ساحر لودھی نے محنت سے جو مقام حاصل کیا ہے اسے نظرانداز کرنا اور ان کی تضحیک کرنا مناسب نہیں”۔

مہوش نے آگے کہا:”اگر کسی کا انداز آپ کو پسند نہیں آتا تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ اس کی عزت کو مجروح کریں۔ ہر انسان کے جذبات ہوتے ہیں، اور ہمیں ان کا خیال رکھنا چاہیے”۔

مہوش حیات کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اس موضوع پر شدید بحث شروع ہو گئی۔ کچھ صارفین نے ان کے موقف کی حمایت کی تو کچھ نے اسے ‘مزاح پر پابندی’ قرار دیا۔

کئی لوگ اس بحث میں شامل ہو کر یہ سوال اٹھانے لگے کہ:کیا فنکاروں کی تقلید صرف تفریح ہے یا کبھی کبھار حد سے بڑھ جاتی ہے؟

کیا سوشل میڈیا پر مزاح کے نام پر دوسروں کی تضحیک کرنا درست ہے؟کیا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں احترام کا کوئی معیار ہونا چاہیے؟

دلچسپ بات یہ ہے کہ جو ویڈیوز نقالی کے طور پر وائرل ہوئی ہیں، وہ درحقیقت ساحر لودھی کی اپنی تخلیقی ویڈیوز ہیں جو انہوں نے انسٹاگرام پر خود شیئر کی ہیں۔

ان ویڈیوز میں وہ "پاپارازی اسٹائل” کے انداز میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں، جس کا مقصد مزاح پیدا کرنا ہوتا ہے۔

آپ کیا سمجھتے ہیں؟ کیا یہ ویڈیوز صرف تفریح کا ذریعہ ہیں یا کہیں یہ ذاتی عزت کو مجروح کرنے والا عمل بھی ہو سکتے ہیں؟ کیا مہوش حیات کا ردعمل بجا تھا؟ ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button