کاروبار

سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس میں 1027پوائنٹس کااضافہ،ڈالرسستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی اور100 انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار میں مثبت رجحان ہے اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار604 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا۔ واضح رہے کہ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 774 کی بلندی پر بھی پہنچاہے جبکہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 32 ہزار 576 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعدڈالر284.47 روپے سے کم ہوکر 284.40 روپے پر آگیاہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button