فتنہ الہندوستان کا ہر صورت قلع قمع کریں گے، حنیف عباسی
فتنہ الہندوستان کا ہر صورت قلع قمع کریں گے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، وزیر ریلوے حنیف عباسی کی لاہور میں گفتگو۔ انہوں نے ریلوے کی بیوروکریسی کو کہتا ہوں کام کریں چھٹی نہیں ملے گی، ریلوے کو منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
لاہور پریس کلب میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی وجہ سے پاکستانی سر اٹھا کر دنیا میں گھوم رہے ہیں۔
ترکیہ ہو یا روس اوورسیز پاکستانیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھاکہ بہترین خارجہ پالیسی سے دنیا نے پاکستان کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے۔
بھارت زخم چاٹ رہا ہےکچھ لوگوں کی خصلت میں ہے کہ ڈسنا ہی ڈسنا ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جب تک ریلوے میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے ملکی معیشت میں بہتری نہیں آ سکتی۔
انہیں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے لاہور سے راولپنڈی کو دو سے ڈھائی گھنٹے سفر کےلئے ٹریک کو بہتر کرنے کا عملی اقدام اٹھایا ہے۔
پہلی بار ریلوے اسٹیشن پر ایکسیلیٹر لگایا ہے انفارمیشن ڈیسک لگائے گئے ہیں، تین سو اڑتالیس ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینیں لگانے جا رہے ہیں۔
حنیف عباسی نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان 29 جولائی کو پریمیم ٹرین بزنس ٹرین کے فتح کریں گے جس کی 17 کوچز میں وائی فائی موجود ہے کھانا ڈائننگ کار میں دیا جائے گا جو بہترین معیار کا ہوگا۔




