صحت و سائنس

فرانسیسی سائنسدانوں نے نیا بلڈ گروپ ’گوادا نیگیٹو‘ دریافت کر لیا

فرانسیسی سائنس دانوں نے خون کا 48 واں بلڈ گروپ ’’گوادا نیگیٹو‘‘ دریافت کر لیا۔

قدرت کا کرشمہ یہ کہ فرانس کے علاقے، گواڈیلوپ میں مقیم ایک خاتون دنیا کی واحد انسان جس کی رگوں میں یہ خون دوڑ رہا۔

2011ء میں دوران آپریشن جب اس خاتون کے جسم نے کسی دوسرے انسان حتیٰ کہ بہن بھائیوں کا خون بھی قبول نہیں کیا تو ماہرین حیران رہ گئے۔

اب خاتون کے خون پر چودہ سالہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ اس کے بیس ہزار وراثتی اجزاء میں سے ایک، جسے”پی آئی جی زیڈ” کہتے ہیں، میں کسی وجہ سے تبدیلی واقع ہوئی ہے۔

اسی تبدیلی نے خاتون کے خون کے خلیوں کو بھی تبدیل کر دیا۔یوں وہ فی الوقت دنیا میں واحد انسان بن گئی جس میں گوادا نیگیٹو خون پایا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button