کھیل

قومی کھیل سے بے رخی بد ستور قائم، قومی ہاکی ٹیم کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ خالی

پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز ہاکی کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ہے ایئر پورٹ پر استقبال کرنے کیلئے کوئی نہ آیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان اور کپتان حماد بٹ نے ایئر پورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ لڑکوں نے جو محنت کی وہ قابلِ ستائش ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بطور کوچ یہ بات کرنا چاہوں گا کہ کھلاڑیوں کو ستائش ملنی چاہیے۔

کافی عرصے سے انٹرنیشنل میچز نہیں کھیلے تھے، پلیئرز کی فلاح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیلی الاؤنس کا ایشو ہے، چاہتے ہیں سب سہولتیں کھلاڑیوں کو ملیں۔

ہاکی کے کھیل میں بہتری آ رہی ہے، رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔ کپتان ہاکی ٹیم حماد بٹ نے کہا کہ ہمارا کوئی استقبال کرنے نہیں آیا، باتوں سے کچھ نہیں ہو گا۔

کام کرنے سے معاملات بہتر ہوں گے، ہم آگے مزید محنت کریں گے، ہمیں آگے کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہاکی میں کافی گیپ کے بعد کھیلے، بڑا اچھا ٹورنامنٹ رہا، فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا پاکستان ہاکی کے لیے بہت ضروری تھا۔

ہاکی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ٹیم کا ریکوری ٹائم بہت کم ہے۔

پرفارمنس سب کے سامنے ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ ہاکی کے لیے کام کریں۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button