انٹرٹینمنٹ

لڑکیوں کے موٹاپے سے متعلق مسز خان کا متنازع بیان، انٹرنیٹ صارفین برہم

رشتے کروانے والے ادارے کی سربراہ اور خود کو رشتہ و مشاورت کی ماہر کہلانے والی مسز خان ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

مسز خان مختلف ٹی وی پروگرامز میں رشتہ کلچر، دلہا دلہن کی ترجیحات اور معاشرتی تبدیلیوں پر بےباک انداز میں بات کرتی ہیں، جس کے باعث وہ اکثر تنقید کی زد میں آتی ہیں۔

حالیہ ایک پروگرام میں، جب ان سے جسمانی وزن پر رائے دینے کو کہا گیا تو انہوں نے موٹی لڑکیوں کے حوالے سے سخت اور متنازع خیالات کا اظہار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

مسز خان نے اپنی گفتگو کا آغاز دُبلی پتلی لڑکیوں سے کیا اور کہا کہ آج کل سوکھی لڑکیاں ’’اِن‘‘ ہیں، پھر بات کو آگے بڑھاتے ہوئے اُنہوں نے موٹی لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مسز خان نے کہا کہ وہ اکثر ایسی موٹی لڑکیوں سے ڈیل کرتی ہیں جنہیں بار بار رشتہ بازار میں رد کردیا جاتا ہے۔

ان کے بقول یہ لڑکیاں چاہے جتنا بھی خود کو سنوار لیں، ان پر کوئی فیشن نہیں جچتا۔ ان کے مطابق ان لڑکیوں کو بار بار کے انکار کے بعد مایوسی ہوتی ہے اور وہ مزید کھانا کھانے لگتی ہیں، یوں ایک منفی سلسلہ چل پڑتا ہے۔

تاہم مسز خان نے یہ بھی کہا کہ اگر ایسی موٹی لڑکیوں کے پاس اچھی نوکری ہو تو اکثر مرد انہیں قبول کرلیتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مسز خان کے ان بیانات کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خیالات نہ صرف خواتین کی تضحیک ہیں بلکہ معاشرے میں جسمانی ساخت کی بنیاد پر امتیاز کو مزید فروغ دیتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button