تازہ ترین

مشتبہ واٹس ایپ گروپس میں ایڈ کیے جانے کے حوالے سے تحفظ فراہم کرنے والا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ میں گروپس کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

سیفٹی اوور ویو نامی فیچر کے ذریعے صارفین کو نامعلوم افراد کی جانب سے مشتبہ گروپس میں ایڈ کیے جانے کے حوالے سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

جب آپ کو کسی ایسے فرد کی جانب سے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کیا جائے گا، جو آپ کی کانٹیکٹ لسٹ میں نہیں ہوگا، تو کمپنی کی جانب سے گروپ کی تفصیلات کے ساتھ سیفٹی ٹپس فراہم کی جائیں گی تاکہ ممکنہ فراڈ سے تحفظ مل سکے۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر بنیادی طور پر اسی وقت متحرک ہوگا جب کسی نامعلوم فرد کی جانب سے صارف کو کسی گروپ میں ایڈ کیا جائے گا۔

ایسا ہونے پر گروپ کی تفصیلات میں بتایا جائے گا کہ آپ کو کس فرد نے ایڈ کیا ہے، گروپ کے اراکین کی تعداد کتنی ہے، اسے کس نے اور کب بنایا۔

اس طرح صارف کو گروپ کے مستند ہونے کا تجزیہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ان تفصیلات کی بنیاد پر صارف گروپ میں رہنے یا اس سے نکلنے کا انتخاب کرسکے گا۔

صارف گروپ کی چیٹس کو بھی دیکھ سکے گا اور اسے کچھ مشتبہ محسوس ہوا تو وہ فوری طور پر گروپ کو چھوڑ سکے گا۔

جب تک صارف کی جانب سے گروپ میں رہنے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا، اس گروپ کے تمام نوٹیفکیشنز بھی میوٹ رہیں گے۔

یہ نیا فیچر واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ممکنہ فراڈ سے بچانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

جیسے ایسے افراد کی کالز کو سائیلنٹ کیا جاسکتا ہے جو آپ کے کانٹیکٹ میں شامل نہیں۔

اسی طرح میٹا کے مطابق واٹس ایپ کے 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی گئی ہے جو scam سینٹرز سے منسلک تھے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button