کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کون سی نئی ٹیم شامل ہوگی؟ اعلان ہو گیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی جانب پیش قدمی میں اُس وقت ایک غیر متوقع موڑ آیا جب اٹلی نے یورپ ریجنل کوالیفائر کے اہم میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

اس شاندار فتح کے ساتھ، اٹلی اب فائنل میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گا، اور اگر وہ یہ میچ بھی جیت جاتے ہیں تو یہ ان کے لیے تاریخی موقع ہوگا، کیونکہ وہ پہلی بار عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شرکت کے اہل قرار پائیں گے۔

اس اعصاب شکن مقابلے میں، اٹلی کی قیادت سابق آسٹریلوی اوپنر اور موجودہ کپتان جو برنس نے کی۔

انہوں نے ٹیم کو 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز تک پہنچایا۔

جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور 12 رنز سے شکست کھا گئی۔

یہ فتح محض ایک میچ نہیں بلکہ ایک بڑی کامیابی کے دروازے کی چابی ہے۔

یورپی ریجن میں نمایاں کارکردگی نے اٹلی کی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔

اگر وہ فائنل میں نیدرلینڈز کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو اٹلی کرکٹ کی عالمی اسٹیج پر پہلی بار اپنی موجودگی درج کروائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button