کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 1000 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں 100 انڈیکس میں 1000 پوائنٹس سے زائد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروباری سیشن کے دوران 100 انڈیکس 1,000 پوائنٹس سے بڑھ کر 1,23,200 کی سطح پر پہنچ گیا۔

جو سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں بحالی کے اشاریے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق معاشی استحکام، بیرونی سرمایہ کاری کے امکانات اور حکومتی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث مارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔

سرمایہ کاروں کی مختلف شعبوں میں دلچسپی بھی انڈیکس میں اضافے کا باعث بنی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ مزید بہتری کی جانب گامزن ہو سکتی ہے۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button