پاکستان
پنجاب اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ سینیٹ امیدوار حافظ عبدالکریم کامیاب
سینیٹ الیکشن میں پنجاب اسمبلی میں حکومتی حمایت یافتہ امیدوار حافظ عبد الکریم نے میدان مار لیا۔ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار عبد الستار نے 99ووٹ حاصل کیے، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 345 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست کے لیے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عبد الکریم نے 243 ووٹ حاصل کیے۔
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار عبد الستار نے 99ووٹ حاصل کیے، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 345 ووٹ کاسٹ ہوئے۔
الیکشن میں تین ووٹ مسترد بھی ہوئے، حافظ عبدالکریم کی جیت کا اعلان ہوتے ہی پنجاب اسمبلی کے اندر مسلم لیگ (ن ) کے ارکان اسمبلی نے نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔




