ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان تکرار، ویڈیو وائرل

معروف گلوکار ابرار الحق اور صحافی سفینہ خان کے درمیان لندن میں شدید تکرار اور بحث کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گلوکار نے سفینہ خان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2 ماہ قبل ایک چیریٹی تقریب کے دوران 5 پاؤنڈز کا عطیہ جیب میں ڈالنے کی ویڈیو وائرل کی اور ان کی جانب سے خیرات میں خردبرد کا تاثر دیا گیا۔
ابرار الحق نے سفینہ خان کو ن لیگی صحافی بھی قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے یہ سب شہرت اور وائرل ہونے کے لیے کیا۔
انہوں نے سوال اٹھایا، بی بی کیا آپ کو مرنا نہیں ہے؟ آپ چند ویوز کے لیے اپنی قبر میں کیڑے بھر رہی ہیں۔
اس پر سفینہ خان کا کہنا تھ میں تو آپ کے کنسرٹ میں تھی ہی نہیں، ہم نے وہی پوسٹ کی جو آپ کے لوگوں نے لگائی تھی۔
ابرار الحق نے کہا میں نے اپنے پیسوں سے زمین خریدی ہے، مجھے سرکار نے زمین نہیں دی۔
کنسرٹ کے دوران ایک شخص نے مجھے 5 پاؤنڈز کا نوٹ تھمایا، کیا میں اسے بینک لے کر جاتا؟
تاہم بعد میں ایک اور ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی جس میں دونوں کو مل بیٹھ کر معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سفینہ خان ابرار الحق کو بتا رہی ہیں کہ وہ اس کنسرٹ میں موجود نہیں تھی اور نہ ہی ویڈیو بنائی جس پر ابرار الحق نے کہا کہ انہیں کوئی کچھ بھی کہیں لیکن یہ اسپتال ان کی ماں کے نام پر بن رہا ہے اس لیے انہیں دکھ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ابرار الحق جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ان کی موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے اور ان کے پنجابی گیت پاکستان کی تقریبات اور شادیوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔
ان کے معروف گانوں میں ’بلودے گھر‘ اور ’چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے‘ شامل ہیں۔
ابرار الحق نے مختصر عرصے کے لیے سیاست میں بھی حصہ لیا اور تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ابرار الحق نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔




