صحت و سائنس

اسنیپ چیٹ نے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کر دیئے، وجہ کیا بنی؟

اسنیپ چیٹ نے آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر صارفین کے 415,000 سے زائد اکاؤنٹس معطل کر دیے ہیں، کیونکہ نئے قانون کے تحت کم عمر صارفین کے لیے پلیٹ فارم استعمال کرنا ممنوع ہے۔

کمپنی کے مطابق روزانہ مزید کم عمر اکاؤنٹس کی جانچ اور بلاکنگ جاری ہے، تاہم عمر کی تصدیق کرنے والی ٹیکنالوجی مکمل طور پر مؤثر نہیں، جس کی وجہ سے بعض نوجوان پابندی سے بچ سکتے ہیں۔

نئے قانون کے تحت اسنیپ چیٹ، میٹا، ٹک ٹاک، یوٹیوب اور دیگر پلیٹ فارمز کو 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کا پابند کیا گیا ہے، خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں کو آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 34 ملین امریکی ڈالر) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آسٹریلیا کے آن لائن سیفٹی ریگولیٹر کے مطابق اب تک ٹیکنالوجی کمپنیوں نے مجموعی طور پر 4.7 ملین کم عمر اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں، جسے حکام نے ایک اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

اسنیپ چیٹ نے اپیل کی ہے کہ ایپ اسٹورز میں صارفین کی عمر کی تصدیق لازمی کی جائے تاکہ کم عمر افراد کی ایپ تک رسائی مؤثر طریقے سے روکی جا سکے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button