دنیا

ایرانی جہاز پر قبضہ، سینٹکام نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی۔ سینٹکام کے مطابق امریکی میرینز نے جہاز پر قبضہ کر لیا، جہاز اب امریکی تحویل میں ہے۔ عالمی میرین ڈیٹا کے مطابق ‘ایم وی توسکا’ کنٹینر شپ ہے ایرانی پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، 7گھنٹے پہلے ایرانی جہاز کی رفتار انتہائی کم 1.2 ناٹس ریکارڈ کی گئی۔

اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ امریکا نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے ایک ایرانی بحری جہاز کو نشانہ بنا کر اس پر قبضہ کرلیا۔

امریکی فوج نے ایک ایرانی بحری جہاز کو روکا جو آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کر رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ‘توشکا’ نامی اس بحری جہاز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی جو اس کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوئی، جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا اورایک طیارہ بردار بحری جہاز جتنا وزنی ہے۔

امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر نے خلیج عمان میں جہاز کو روکا، جہاز کو رکنے کی وارننگ بھی دی لیکن ایرانی عملے نےسننے سے انکار کر دیا جس کے بعد امریکی بحریہ نےجہاز کے انجن روم میں سوراخ کر کے اسے روکا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جہاز اب امریکی میرینز کے قبضے میں ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ جہاز میں کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button