دنیا

ایران چاہتا ہے ہم جلد از جلد ہُرمز کھول دیں: ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ وہ تباہی کے دہانے پر ہے۔ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ایران چاہتا ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو امریکا آبنائے ہرمز کھول دے۔ ادھر امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور جوہری پروگرام پر بعد میں بات کرنے کی ایرانی تجویز صدر ٹرمپ کے سامنے آئی لیکن وہ اسے قبول کرنے کے حق میں نہیں۔

دوسری جانب امریکی ٹی وی سی این این کا کہنا ہے امریکا ایران جتنے دور نظر آرہے ہيں اتنے ہیں نہيں ، پس منظر میں دونوں ملکوں کے درمیان بھرپور سفارت کاری چل رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کو نئی تجاویز پیش کی ہیں، ان تجاویز میں پہلے جنگ بندی اور پھر مستقل جنگ بندی کی ضمانت شامل ہے۔

ایران نے آبنائے ہُرمز کھولنے کی پیشکش امریکی ناکہ بندی کے خاتمے کے ساتھ مشروط کی ہے اور کہا ہےکہ یہ سب ہوجائے تو پھر ایرانی ایٹمی پروگرام پر بات ہوگی تاہم امریکا کو پُرامن مقاصد کے لیے یورینیم افزودگی کا ایرانی حق تسلیم کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button