پاکستان

تحریک انصاف کا خیبر پختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کا اعلان، بلا مقابلہ کامیابی کا عندیہ

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات اس بار بلامقابلہ ہوں گے، تحریک انصاف کی سیاسی اور پارلیمانی کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کرتے ہوئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد روایتی خرید و فروخت کی سیاست کا خاتمہ اور انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہے۔

تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں بانی پی ٹی آئی کےنامزد امیدواروں کی پارلیمانی کمیٹی اور سیاسی کمیٹی نے توثیق کردی۔

پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا، سینیٹ الیکشن کے حکومت و اپوزیشن کے درمیان طے فارمولے کےمطابق ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق جنرل نشست پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی، پیر نورالحق قادری امیدوارہوں گے،جبکہ خواتین کی نشست پر روبینہ ناز اور ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم خان سواتی الیکشن لڑیں گے۔

ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ سینٹ کے انتخابات بلا مقابلہ ہوں گے، پاکستان تحریک انصاف کو چھ نشستیں ملنےکا امکان ہے۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام رہے تھے۔

مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم ہوا تھا، اور معاملہ کور کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ سینیٹ کا ٹکٹ کس کے حوالے کرنا ہے، اس کا فیصلہ بھی کور کمیٹی نے کیا تھا۔

ناراض اراکین سے بے نتیجہ میٹنگ ختم ہونے کے بعد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ شروع ہوئی تھی۔

ناراض اراکین کے مطابق، فیصلہ سیاسی کمیٹی نے کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے پر اپنا مؤقف ضرور دیں گے، لیکن جو بھی فیصلہ آئے، وہ کسی صورت اپنے کاغذات واپس نہیں لیں گے۔

ناراض اراکین میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان، ارشاد حسین، اور وقاص اوکرزئی شامل تھے، جو زوم پر میٹنگ میں شریک ہوئے تھے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھی، جس کے ممبران میں بیرسٹر گوہر، شوکت بسرا، سلمان اکرام راجہ، علی اصغر، اور ارباب شیر علی شامل تھے۔

دوسری جانب، ایک گھنٹے سے زائد طویل ملاقات کے بعد معاملہ کور کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button