جیل جانے سے ڈکی بھائی کی ذہنی حالت متاثر ہوئی ہے، اقرا کنول

معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے کہا ہے کہ جیل میں جانے کی وجہ سے ان کے ساتھ یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ذہنی صحت شدید متاثر ہوئی، اس لیے انہیں تنہائی کی ضرورت ہے۔
اقرا کنول نے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ نئے ولاگ میں ڈکی بھائی کی ذہنی صحت پر بات کی اور بتایا کہ وہ کیوں فوری طور پر ان سے ملنے نہیں گئے۔
اریب پرویز کا کہنا تھا کہ ضمانت ہونے کے بعد ہی وہ ڈکی بھائی سے ملنا چاہتے تھے، انہوں نے عروب جتوئی سے بھی اس حوالے سے بات کی لیکن عروب جتوئی نے انہیں فی الحال ملنے سے روکا۔
ان کے مطابق چوں کہ ڈکی بھائی پہلی بار جیل گئے تھے، ان کے لیے وہ تمام ماحول نیا تھا، اس لیے وہ ان کی رہائی کے فوری بعد ان سے ملنے نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈکی بھائی کو جیل میں تکلیف دہ وقت گزارنے کے بعد تنہائی اور اہل خانہ کی ضرورت تھی، اس لیے انہوں نے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ان سے فوری طور پر ملاقات نہیں کی۔
اقرا کنول کا کہنا تھا کہ جیل جانے سے ڈکی بھائی کی ذہنی صحت متاثر ہوئی، انہوں نے جیل میں تکلیف دہ وقت گزارا۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے یہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ کوئی بھی مشکل وقت سے گزرنے کے فوری بعد یوٹیوب پر آکر ان سے پہلے کی طرح نارمل انداز میں بات کرے لیکن ایسا کرنا ناممکن ہے۔
ان کے مطابق وہ عروب جتوئی اور ڈکی بھائی سے رابطے میں ہیں، وہ خود ڈکی بھائی کی ذہنی صحت کو دیکھتے ہوئے ان سے فوری طور پر ملنے نہیں گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے بھی بتایا کہ فی الحال ان کے شوہر پریشان ہیں، وہ دوسروں سے ملنا نہیں چاہتے، ابھی انہیں تنہا چھوڑا جائے۔
اقرا کنول نے کہا کہ جیل جانے کی وجہ سے ڈکی بھائی کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے، وہ ابھی مکمل طور پر فعال نہیں، اس لیے وہ ان سے ملنے نہیں گئے، اس وقت ڈکی بھائی کو اہل خانہ اور تنہائی کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ ڈکی بھائی ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا ہوئے تھے، انہیں اگست میں وفاقی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے نے جوئے کی اپیلی کیشنز کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔




