انٹرٹینمنٹ

سدرہ نیازی نے کم عمری میں شادی کیوں کی؟ اہم وجہ بتا دی

معروف اداکارہ سدرہ نیازی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہی ہوگئی تھی۔ معروف اداکارہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا۔

سدرہ نیازی نے کہاکہ ان کی شادی اٹھارہ سال کی عمرمیں ہوگئی تھی لیکن ان کے والد پہلے یہ خواہش رکھتے تھے کہ وہ اس سے بھی کم عمر ی میں شادی کر لیں، بعد میں مناسب وقت تک انتظار کیا گیا۔

سدرہ نیازی نے شادی کو اپنی زندگی کا مثبت حصہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہ خوشحال ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے خاندان نے ہمیشہ انہیں مکمل خاندانی سپورٹ فراہم کی ہے۔

سدرہ نیازی نے کہا کہ شادی نے کبھی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں ڈالی بلکہ انہیں ہمیشہ خاندانی اور پیشہ وارانہ سپورٹ حاصل رہی۔ یہ بھی پڑھیں:فریال گوہراور جمال شاہ کوایک ساتھ کیوں بلایا؟ ندا یاسرنے وضاحت دیدی

سدرہ نیازی نے کہا کہ انہوں نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھااور ان کے خاندان نے ان کے کیریئر کو کبھی روکنے کی کوشش نہیں کی بلکہ ان کی پروفیشنل ترقی میں بھرپور حمایت کی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button