صحت و سائنس

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کا مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایلون مسک نے لکھا کہ وینزویلا میں 3 فروری سے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کریں گے۔

ایلون مسک نے اسٹار لنک کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں مسلسل رابطے کو یقینی بنانے کے لیے فری انٹرنیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر امریکا منتقل کردیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا میں حکومت کی تبدیلی تک ملک کا نظام امریکا چلائے گا۔ 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button