پاکستان
راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپیل ویز کھول دیے گئے
مون سون کی خوفناک بارشوں کا سلسلہ جاری، اسلام آباد راول ڈیم میں پانی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ سپل ویز کوآج تیسری مرتبہ کھول دیا گیا۔ ڈیم میں اس وقت پانی کی سطح ایک ہزار سات سو پچاس فٹ سے زائد پہنچ چکی ہے۔
حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی جاری ہے۔
جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی مقدار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
ریسکیو، سیکیورٹی اور میڈیکل ٹیمیں فوری امدادی کارروائی کے لیے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ڈیم کے قریب غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کیا جائے۔




