رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

یوٹیوبررجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک کے لئے توسیع کردی گئی۔ سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل مدعی نے کہاکہ ہمارا مؤقف تھا کہ ساڑھے آٹھ کا ٹائم ہے لیکن ملزم ساڑھے نو بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے، ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
ٹیم وکلاء رجب بٹ نے کہاکہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔
عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے، کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔
ملزم کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے منظور کرلیا گیا اورملزم کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک کے لئے توسیع کردی گئی ۔
ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی،ملزم کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔




