رشمیکا اور وجے کی ’ویروش ویڈنگ‘ کل، دولت کی تفصیلات سامنے آگئیں

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رشمیکا مندانا اور اداکار وجے دیورکونڈا فروری کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی کو دونوں نے ’ویروش ویڈنگ‘ کا نام دیا ہے۔
رشمیکا منڈانا کی دولت اور اثاثے
رشمیکا کا شمار جنوبی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ فلم ’پشپا: دی رائز‘ اور ’اینیمل‘ سمیت کئی کامیاب پروجیکٹس کا حصہ رہ چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق:
مجموعی دولت: تقریباً 66 کروڑ روپے
فی فلم معاوضہ: اوسطاً 4 کروڑ روپے
آمدن کے ذرائع: فلمیں، برانڈ انڈورسمنٹ، ذاتی خوشبو برانڈ
جائیدادیں: بنگلورو، حیدرآباد، ممبئی، گوا اور کورگ
کورگ کا ولّا: تقریباً 8 کروڑ روپے
کار کلیکشن: رینج روور اسپورٹ، آڈی کیو تھری، مرسڈیز بینز
وجے دیوراکونڈا کی آمدن اور لائف اسٹائل
وجے دیوراکونڈا کی مجموعی دولت 66 سے 70 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے۔
فی فلم معاوضہ: 12 سے 15 کروڑ روپے
آمدن کے ذرائع: فلمیں، برانڈ ڈیلز، سوشل میڈیا
رہائش: جوبلی ہلز، حیدرآباد میں 15 کروڑ روپے کا بنگلہ
لگژری گاڑیاں: بی ایم ڈبلیو، فورڈ مستنگ، رینج روور
نجی طیارہ: تقریباً 30 کروڑ روپے مالیت
مشترکہ دولت
رپورٹس کے مطابق رشمیکا اور وجے کی مجموعی دولت 130 کروڑ روپے سے زائد ہے، جس کے باعث یہ جوڑی ٹالی ووڈ کی بااثر اور امیر نوجوان جوڑیوں میں شمار کی جا رہی ہے۔
شادی کی تقریبات
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی اور اس سے قبل کی تقریبات 24 سے 26 فروری تک ’دی میمنٹوز‘ میں جاری ہیں، جو اراؤلی پہاڑیوں میں واقع ایک نجی مقام ہے۔
تقریب میں تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے اور شادی کو محدود اور نجی رکھا گیا ہے۔




