صحت و سائنس

رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا، سپارکو نے پیش گوئی کردی

پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی سائنسی پیشگوئی کردی جس کے مطابق یکم رمضان المبارک 19 فروری کو متوقع ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو شام 5 بج کر 1 منٹ (پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم) پر پیدا ہوگا، جبکہ 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان دورانیہ تقریباً 59 منٹ متوقع ہے، جبکہ فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر 18 فروری 2026 کی شام  آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ چنانچہ یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button