کاروبار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں پھر کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم گزشتہ روز نمایاں اضافے کے بعد مارکیٹ اب بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 15 سینٹ کمی کے بعد 101.76 ڈالر فی بیرل جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 14 سینٹ کم ہو کر 92.82 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔

ایک روز قبل دونوں بینچ مارکس میں 3 ڈالر سے زائد اضافہ دیکھا گیا تھا۔

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بڑی وجہ آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button