کاروبار

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی ہو گئی

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد پاکستان میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہبا زشریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کمی کی منظوری دے دی ہے۔

ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 12.60 فیصد بڑی کمی سے 86.90 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں نیچے آنے کے بعد نیویارک سیشن پر بھی خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے ، امریکی خام تیل 13.60 فیصد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

امریکی خام تیل 81.80 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ہے، ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا ہونے کی اُمید ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button