ہانیہ عامر سے شادی، معروف ریپر نے وضاحت دے دی

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی ممکنہ شادی کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں، جن پر حال ہی میں بھارتی ریپر بادشاہ نے ردِعمل دیا ہے۔
لندن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، بادشاہ سے جب ہانیہ عامر کی شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے نہایت محتاط اور باوقار انداز میں جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہانیہ اپنی زندگی میں ایک اچھا ساتھی تلاش کرنا چاہتی ہیں تو یہ خوشی کی بات ہے، ہر کسی کیلئے ایک اچھا ساتھی ہونا اہم اور مثبت امر ہے، تاہم یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔
بادشاہ نے ہانیہ عامر کی شخصیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ہانیہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔
ممکنہ مشترکہ پراجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ جہاں تک کام کی بات ہے، اس میں تعاون تب ممکن ہوگا جب دونوں ممالک کے حالات اور عوامی جذبات اجازت دیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں ہانیہ عامر اور بادشاہ کے درمیان دوستانہ روابط اور سوشل میڈیا پر تعاملات کے باعث مختلف قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں۔
تاہم دونوں شخصیات نے اس سے قبل کسی بھی رومانوی تعلق کی تردید کر دی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت محض افواہوں تک محدود ہے اور متعلقہ شخصیات کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کیا جا رہا ہے۔




