دنیا

سب سے پہلے بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے حالیہ عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سربراہ طارق رحمان نے واضح پیغام دیا ہے کہ ملک کی خارجہ پالیسی میں بنگلہ دیش اور اس کے عوام کے مفادات کو ہر چیز پر فوقیت دی جائے گی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی آزادی اور جمہوریت پسند عوام نے ایک بار پھر بی این پی پر اعتماد کیا ہے، اور نئی حکومت کی پہلی ترجیح قومی مفادات کا تحفظ ہوگا۔

بھارت اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا تعین کسی ایک ملک کی بنیاد پر نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے مفاد کے مطابق کیا جائے گا۔

متوازن خارجہ حکمت عملی

بی این پی کے سینئر رہنما عامر خسرو محمود چوہدری کے مطابق نئی حکومت بین الاقوامی تعلقات میں کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائے گی اور کسی ایک ملک پر انحصار نہیں کرے گی۔

’بنگلہ دیش فرسٹ‘ پالیسی کا مقصد بھارت، چین اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں توازن قائم رکھنا ہے، جبکہ خودمختاری، اسٹریٹجک آزادی اور باہمی احترام کو مرکزی حیثیت دی جائے گی۔

انتخابی نتائج

واضح رہے کہ بی این پی اتحاد نے 299 میں سے 212 نشستیں حاصل کر کے دو تہائی اکثریت حاصل کی، جس کے بعد طارق رحمان کو نئی حکومت کی قیادت سنبھالنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق نئی حکومت کی پالیسی خطے میں طاقت کے توازن اور سفارتی تعلقات پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button