انٹرٹینمنٹ

شادی کے سوال پر علی رحمٰن کا دوٹوک جواب

پاکستانی ٹی وی کے معروف اداکار علی رحمٰن خان نے اپنی شادی سے متعلق بار بار پوچھے جانے والے سوالات پر کھل کر ردِعمل دے دیا۔

علی رحمٰن خان کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی کے کرکٹ اسپیشل شو میں شریک ہوئے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے شادی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوالات پر ہلکے پھلکے مگر واضح انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی شادی نہیں کی، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب کچھ آزماؤ مگر شادی نہ کرو، لیکن یہ مشورہ برا بھی نہیں ہے۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاید یہ مشورہ کبھی مجھے بھی کسی نے دیا تھا اور اب میں آگے پہنچا رہا ہوں۔

علی رحمٰن خان نے کہا کہ جو لوگ بار بار میری شادی کے بارے میں سوال کرتے ہیں یا غیر ضروری فکر کرتے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور میری ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں۔

واضح رہے کہ علی رحمٰن خان کا شمار پاکستان کے قابلِ ذکر کنوارے اداکاروں میں ہوتا ہے اور ماضی میں ان کا نام حریم فاروق اور نصرت ہدایت اللّٰہ کے ساتھ جوڑا جاتا رہا ہے، تاہم اداکار ان تمام افواہوں کی تردید کر چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button