صحت و سائنس

اپنے نام رجسٹرڈ سمز کی تفصیل حاصل کرنے کے لیے پی ٹی اے کی ہدایات

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے نام پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد سے لازمی طور پر آگاہی حاصل کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق بعض افراد کو یہ علم نہیں ہوتا کہ ان کے شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔ ابھی چیک کریں کہ آپ کے قومی شناختی کارڈ پر کتنی سمز رجسٹرڈ ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ شہریوں کی سم ان کی شناخت ہے، یہ صرف ایک چِپ نہیں بلکہ ان کی ڈیجیٹل دنیا کی چابی ہے۔ جعلی یا چوری شدہ سم کسی کے ہاتھ لگ جائے تو شہری کا ڈیٹا، بینک اکاؤنٹ حتیٰ کہ واٹس ایپ بھی غیر محفوظ ہو سکتا ہے۔

پی ٹی اے نے طریقہ کار بتاتے ہوئے کہا کہ شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر بھیجیں، اگر کوئی غیر متعلقہ سم نظر آئے تو فوراً بلاک کروائیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button