انٹرٹینمنٹ

طلاق کے بعد مقبولیت میں کمی؟ رجب بٹ کا بیان سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے طلاق کے بعد اپنی مقبولیت میں کمی سے متعلق بیان دے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

رجب بٹ تین سال قبل اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جب انہوں نے محرم کے جلوس کے دوران ایک وی لاگ شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو کے بعد ان کے یوٹیوب چینل کو لاکھوں افراد نے سبسکرائب کیا اور وہ تیزی سے مقبول ہو گئے۔

حالیہ دنوں میں وہ اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق کے معاملے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ رجب بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل کے تین سال مکمل ہونے پر ٹک ٹاک لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے اپنی مقبولیت میں کمی پر مایوسی کا اظہار کیا۔

لائیو سیشن کے دوران انہوں نے بتایا کہ یوٹیوب چینل کے آغاز میں انہیں کم وقت میں بہت زیادہ سبسکرائبرز ملے اور لوگوں نے بے حد محبت دی، تاہم تین سال مکمل ہونے پر 11 ہزار افراد نے ان کا چینل ان سبسکرائب کر دیا۔

انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کا نام لیے بغیر کہا کہ اکثر کہا جاتا ہے ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے، لیکن بعض اوقات مردوں کی ناکامی کے پیچھے بھی ایک عورت ہی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے 2024 میں ایمان فاطمہ سے شادی کی تھی۔ ان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھیں اور مداحوں نے اس جوڑی کو خوب پسند کیا تھا، تاہم بعد میں دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے اور اب معاملہ طلاق تک پہنچ چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button