کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان، 6747 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 6747 پوائنٹس کے اضافے سے 173939 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 14245 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 174404 رہی جبکہ کم ترین سطح 160158 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 5.18 ارب شیئرز کے سودے 241.9 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 776 ارب روپے کم ہو کر 19250 ارب روپے ہو گئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button