انٹرٹینمنٹ
معروف اداکار آغا علی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار آغا علی نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی اطلاع مداحوں کو دی۔
آغا علی نے لکھا کہ ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ریہرسل مکمل ہونے کے باوجود ساتھی اداکار کا جوتا ان کے ہاتھ پر لگ گیا جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں اور ہاتھ زخمی ہوگیا۔




