دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی، ایران کیخلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے شرکت کرنےکا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں ایران کیخلاف جنگ پھر سے شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

خبرایجنسی نے 2 اہلکاروں کے حوالےسے دعوی کیا کہ صدر ٹرمپ کسی قسم کے فوجی ایکشن کی جانب مائل ہو رہے ہیں تاکہ ایران پر دباو بڑھایا جائے اور نیوکلیئر پروگرام پر رعایتیں حاصل کی جائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جو آپشنز زیر غور آنے کا امکان ہے ان میں پراجیکٹ فریڈم بحال کرنے یا ایران میں بقیہ اہداف پر حملے شامل ہیں۔

صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے۔وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے نیوکلیئر ذرات صرف امریکا اور چین ہی بازیافت کرسکتےہیں کیونکہ صرف انہی دو ملکوں کے پاس اس بات کی صلاحیت موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button