کاروبار

گاڑی خریدنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری، سستی ترین گاڑی متعارف

حکومت پاکستان نئی آٹو پالیسی کے تحت سستی چھوٹی گاڑیوں کی نئی کیٹیگری متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے، جس کی قیمت موجودہ انٹری لیول کار سوزوکی آلٹو سے بھی کم ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ L6/L7 کیٹیگری نئی آٹو انڈسٹری ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پالیسی (AIDEP) 2026–31 کا حصہ ہے، جس کا مقصد موٹر سائیکل اور 660cc گاڑیوں کے درمیان موجود قیمت کے خلا کو پُر کرنا ہے۔

یہ منصوبہ خاص طور پر کم آمدنی والے طبقے، موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں اور پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رہا ہے، جو مہنگی گاڑیوں کے باعث مارکیٹ سے باہر ہیں۔

اس مجوزہ کیٹیگری کے تحت گاڑیاں چھوٹی، ہلکی اور کم فیول خرچ کرنے والی ہوں گی، جو شہری علاقوں میں روزمرہ سفر کے لیے موزوں ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف گاڑیوں کی ملکیت میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری اور سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔

پاکستان میں اس وقت سستی چار پہیوں والی گاڑیوں کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ حفاظتی خدشات کے باوجود موٹر سائیکل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

اگر اس تجویز کی منظوری دی گئی تو اس سے سستی سفری سہولت، ٹریفک کے مسائل میں کمی، مقامی آٹو انڈسٹری کی ترقی اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دستاویزی عمل کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق یہ تجویز ابھی زیر غور ہے اور حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button