پاکستان

اسحاق ڈار کی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور

 نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا دورہ چین، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جنہوں نے علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ چینی صدر نے وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جو یوریشیائی خطے اور دنیا کی بڑی آبادی پر محیط ایک تنظیم ہے۔

سرکاری دورہ چین کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم دوہزار ایک میں قائم کی گئی تھی اور اس کے رکن ممالک میں چین، روس، بھارت، پاکستان، ایران، قازقستان، کرغزستان، ازبکستان، تاجکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔

تنظیم کا علاقائی انسدادِ دہشت گردی ڈھانچہ سیکیورٹی کے شعبے میں ایک مرکزی ادارہ سمجھا جاتا ہے

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button