راولپنڈی خاتون کے قتل کا کیس، نئے حقائق سامنے آگئے
راولپنڈی کے علاقے پیر ودھائی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی۔
عثمان نامی لڑکے نے خود آکر پولیس کو گرفتاری دے دی، مقتولہ نے مظفرآباد میں بارہ جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔
مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا
مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا، مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح کرنے کا بیان جمع کرایا تھا۔
مقتولہ نے مظفرآباد آباد کی عدالت کے سامنے اپنی جان کے خطرے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔
مقتولہ کے سسر اور عثمان کے والد محمد الیاس کا وڈیو بیان بھی سامنے آگیا جس میں کہا گیا کہ میرا بیٹا عثمان پیرودھائی بس اسٹینڈ ورکشاپ میں کام کرتا ہے۔
مقتولہ جب ہمارے گھر آئی تو میں نے پوچھا یہ کون ہے، مقتولہ نے بتایا انکے والد فوت ہوچکے ہیں والدہ نے چاچے سے دوسری شادی کی ہے۔
اسکی شادی زبردستی کسی شخص سے کرائی جارہی ہے، وہ اپنی مرضی سے عثمان کے ساتھ آئی ہے اور اسے شادی کرنا چاہتی ہے
پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کے قتل کا فیصلہ جرگہ سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا، خاتون کی نماز جنازہ بھی عصمت اللہ نے گھر پر پڑھائی تھی عصمت اللہ کی بازار میں ہوائی فائرنگ کی وڈیو بھی سامنے آئی تھی۔




