دنیا

سعودی حکومت کا بغیر اجازت حج کرنے پر سخت سزاؤں کا اعلان

سعودی حکومت نے حج کیلئے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت سزاؤں کا اعلان کردیا۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت حج کرنے یا حج کی کوشش پر 20 ہزار ریال تک جرمانہ کیاجائے گا جب کہ غیرقانونی حجاج کو پناہ یا مددکرنے والے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا ہےکہ یہ پابندی یکم ذی القعدہ سے 14 ذی الحجہ تک نافذ رہے گی۔

اس کے علاوہ وزٹ ویزے والوں کو مکہ مکرمہ یا مقدس مقامات تک پہنچانے والوں پربھی جرمانہ ہوگا جب کہ غیرقانونی طورپرحج کرنےکی کوشش پر ملک بدر اور 10 سال سعودی عرب میں داخلے پرپابندی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button