عمران خان کو ان کی بہن اور پارٹی نے ہی مائنس کر دیا، عظمیٰ بخاری
علیمہ خان مسلسل علی امین گنڈاپور کے خلاف سازش کر رہی ہیں، اپنے خلاف سازش کا آج علی امین نے بھی برملا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین نے صوبے کے بطور چیف ایگزیکٹو بجٹ منظور کرایا، ورنہ آئینی طور پر انکا گھر جانا طے تھا۔
علیمہ خان گروپ اور پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا گروپ علی امین کے خلاف مہم چلا رہا ہے،عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وفاق میں پی ٹی آئی میں تین گروپ ہیں۔
جبکہ کے پی میں تین گروپ الگ ہیں، کے پی میں ایک گروپ جنید اکبر لیڈ کرتا، دوسرا گروپ عاطف خان اور تیسرا گروپ پارٹی کے باغیوں کا ہے۔
خیبرپختونخوا کا صوبہ بارہ سال سے ریلو کٹوں اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر ہے،صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت میں باقی صوبوں کے لئے رول ماڈل ہے۔
مریم نواز کارکردگی میں تمام وزرائے اعلیٰ میں نمبر ون پر ہیں۔




