پاکستان

پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے 27 جون کو کشن گنگا ، رتلے پن بجلی منصوبوں پر ضمنی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اس کا دائرہ اختیار برقرار ہے اور اسے مقدمے کو بروقت ، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانے کا مکمل اختیار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمنی فیصلہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے اعلان کے بعد جاری کیا اور یہ فیصلہ پاکستان کے اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل فعال اور مؤثر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر اور پوری ایمانداری سے ادا کرے ۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button