تیل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر

امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی خبریں سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 98 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ ڈبلیو ٹی آئی کی 97 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا ردعمل ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 5 ہزار 43پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 635 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
کورین کاسپی تقریباً3 فیصد ، جاپان کا نکئی 2.4 فیصد بڑھاجبکہ ہانک کانگ ہینگ سینگ 0.8 فیصد مثبت دیکھا گیا۔
ادھر بھارتی شیئر بازار وں میں ایک فیصد کی کمی آئی جبکہ جرمن ڈیکس اور فرانس سی اے سی میں دوران کاروبار 1فیصد تک زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آسکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کا اگلا دوراس ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں ہوسکتا ہے۔




