کاروبار
سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 99ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 943 روپے اضافے سے 4لاکھ 28 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر اضافے سے 4776 ڈالر فی اونس ہے۔




