صحت و سائنس

داڑھی کے بال سفید ہونے سے بچانےکیلئے قدرتی ٹوٹکہ

کم عمری میں ہی بال سفید ہونا ایک بڑا مسئلہ ہے، طبی ماہرین اس کی مختلف وجوہات بتاتے ہیں، کچھ کا ماننا ہے کہ یہ جینیاتی طور پر ہوتا ہے تو کچھ اسے ایک بیماری کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔

بال سر کے ہوں، بھنوؤں کے ہوں یا پھر داڑھی کے، اگر وہ وقت سے پہلے ہی سفید ہونے لگیں تو کوئی بھی شخص تشویش کا شکار ہوسکتا ہے۔

اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے لوگ مختلف پروڈکٹس کا استعمال کرتے ہیں تو مختلف کیمیکلز سے مل کر بنی ہوتی ہیں لیکن ایک قدرتی طریقے پر عمل کرکے بھی اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

اگر بھنوؤں کے بال عمر سے پہلے سفید ہو رہے ہیں تو کیمیکل ڈائی یا رنگ لگانے کے بجائے قدرتی طریقہ اپنائیں تاکہ آپ کے بال سیاہ ہو سکیں۔
بالوں کا سفید ہونا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، خاص طور پر بھنوؤں اور داڑھی کے بال بھی جلد سفید ہونے لگتے ہیں، اگر ان سفید بالوں کو کیمیکل ڈائی سے کالا کیا جائے تو یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس کے بجائے گھر میں تیار کیے گئے قدرتی رنگ کو استعمال کرنا بہتر ہے، جو نہ صرف بھنوؤں کے بال سیاہ کرتا ہے بلکہ کیمیکلز کے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

قدرتی رنگ بنانے کا طریقہ یہ ہے

سب سے پہلے اخروٹ کی گھٹلی کو اس وقت تک بھونیں جب تک وہ جل کر راکھ نہ بن جائے۔ جب یہ مکمل طور پر سیاہ ہو جائے تو اسے کسی برتن میں نکال کر پیس لیں۔

پیسنے کے بعد اس جلے ہوئے اخروٹ کے پاؤڈر میں ایک وٹامن ای کیپسول اور ایک چٹکی ویسلین ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

یہ گھریلو ڈائی ہر رات سونے سے پہلے بھنوؤں اور داڑھی کے سفید بالوں پر لگائیں اور صبح اٹھ کر اسے کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔

چند دنوں میں آپ کے بھنوؤں اور داڑھی کے سفید بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button