دنیا
زمین کی گردش کے متعلق کل کیا ہونے جا رہا ہے؟ سپارکو نے ثبوت پیش کر دیا

کل دنیا بھر میں زمین کی گردش کا عالمی دن منایا جائے گا۔ ترجمان اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق 8 جنوری 1851 کو فرانسیسی سائنسدان لیون فوکو نے زمین کی گردش کا عملی ثبوت پیش کیا تھا۔
ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ فوکو پینڈولم کے ذریعے پہلی بار زمین کی گردش کا براہِ راست مشاہدہ ممکن ہوا، جسے زمین کی حرکت کا پہلا واضح اور قابلِ فہم ثبوت قرار دیا جاتا ہے۔
اس تاریخی تجربے نے محض ایک سائنسی نظریے کو عملی مظاہرے میں تبدیل کر دیا۔
سپارکو کے مطابق زمین کی گردش دن اور رات کے نظام کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ 24 گھنٹوں کے دن کا تصور بھی زمین کی مسلسل گردش سے وابستہ ہے۔




