کاروبار

صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، بجلی 93 پیسے فی یونٹ سستی

کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آگئی، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی93 پیسے سستی کردی۔

نیپرا نے فی یونٹ بجلی 93 پیسےسستی کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ بجلی نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو جنوری کے بلوں میں ریلیف ملے گا جبکہ لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔

دوسری جانب نیپرا نے یکم جنوری سے فی یونٹ بجلی کی قیمت ایک روپے 79 پیسے بڑھا دی، جنوری 2026 سے فی یونٹ بجلی کے اوسط نرخ 33 روپے 38 پیسے مقرر کردیے گئے۔

اس حوالے سے فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا گیا، اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔ اس وقت ملک میں نافذالعمل فی یونٹ بجلی کے اوسط بنیادی نرخ 31 روپے 59 پیسے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button