صحت و سائنس
مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

جائیں تو جائیں کہاں؟ چکن کی قیمت 100روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ 600 روپے تک پہنچ گئی، جس کے بعد عام صارفین کیلئے چکن خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔
لاہور میں ایک ہفتے کے دوران چکن کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
چکن کاروبار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اس پر فی کلو 250 روپے تک ٹیکس وصول کرتی ہے، جو قیمت میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
کاروباری افراد کا موقف ہے کہ اگر حکومت مرغی پر ٹیکس میں کمی کرے اور چیک اینڈ بیلنس کے اقدامات کو مؤثر بنائے تو عام آدمی کیلئے سستی پروٹین دستیاب ہو سکتی ہے۔




