کاروبار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو سکتا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھی 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل سے متعلق حتمی فیصلہ اوگرا اور وزارتِ خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button