کاروبار

رمضان المبارک سے قبل آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

رمضان المبارک سے قبل بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ایک کلو آٹا 150 روپے تک پہنچ گیا۔ فلور ملز مالکان کے مطابق نئی گندم کی فصل آنے تک شہریوں کو دو ماہ مہنگا آٹا خریدنا پڑے گا۔

20 کلو کا تھیلا 3 سے ساڑھے 3 ہزار روپے میں دستیاب ہے، فلور ملز مالکان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کی پابندیوں سے بلوچستان میں گندم کی قلت ہے۔

محکمہ خوراک کی خریداری بند ہونے کی وجہ سے رمضان میں آٹے کے بحران کا خدشہ ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ آٹے کی وافر دستیابی اور قیمتوں میں کمی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button