دنیا

ایران نے تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق کرلیا ہے، ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں: ٹرمپ

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے تقریباً تمام چیزوں پر اتفاق کرلیا ہے، ایران کے ساتھ ڈیل ہوگئی تو اسلام آباد جاسکتا ہوں۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان جنگ بندی میں بہت عمدہ رہا ہے، پاکستان کے فیلڈ مارشل زبردست شخصیت ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اگلی ملاقات ہفتے کے آخر میں ہو سکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے، اچھا لگ رہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، اگر ایران کیساتھ ڈیل نہیں ہوگی تو دوبارہ جنگ شروع ہوجائے گی۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہیے، ایران آج وہ کام کرنے کو تیار ہے جو وہ پہلے نہیں کرتا تھا، نہیں معلوم کہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع کی ضرورت ہوگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ’نیوکلیئر ڈسٹ‘ واپس دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان جنگ بندی میں حزب اللہ بھی شامل ہو گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button