دنیا

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو حملوں کے لیے تیار رہے: امریکی وزیرِ جنگ

امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے امن معاہدہ قبول نہ کیا تو امریکا اس پر دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ امریکی فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں ناکہ بندی کو نافذ کیا جائے گا۔

پینٹاگون میں جمعرات کو نیوز بریفنگ کے دوران پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ یہ ایران کے پاس خوش حال مستقبل کا انتخاب کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران یہ سنہری راستہ اختیار کر سکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عوام کے لیے یہی راستہ چنے گا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایرانی فوج کی ہر سرگرمی پر ہماری نظر ہے اور ایران کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اسکا امریکا کی عسکری صلاحیتوں کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے اور ہر قسم کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی وزیرِ جنگ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے لیے امریکا صرف اپنی 10 فیصد فوج استعمال کر رہا ہے اور وہ جتنا عرصہ چاہے اس ناکہ بندی کو برقرار رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے حوالے سے تعاون نہ کیا تو امریکا اس کے ایٹمی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

پیٹ ہیگسیتھ نے نیوز کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران میں اپنے پائلٹس کو بچانے کے لیے دو ناممکن ریسکیو آپریشنز کیے لیکن امریکی میڈیا کو ہماری کامیابیاں نظرنہیں آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کو امریکی کامیابیوں پرآنکھیں کھولنا ہوں گی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے بریفنگ میں کہا کہ امریکا کسی بھی ایرانی پرچم بردار جہاز یا ایران کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنے والے جہاز کا تعاقب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی ناکہ بندی کو ایران کی سمندری حدود اور بین الاقوامی پانیوں دونوں میں نافذ کیا جائے گا۔ جنرل ڈین کین کا کہنا تھا کہ ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کرنے والے جہازوں کو روکا جائے گا اور انہیں خبردار کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی احکامات پر عمل نہ کرنے والے جہازوں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button